fiza Tanvi

لائبریری میں شامل

02-Dec-2021 لیکھنی کی کہانی -انکار کی گھٹن

Part 2nd 

*انسان سے شادی کیوں کی*؟
ثنا مسکرا کر باہر چلی جاتی ہے ۔انتظار کمرے میں بیٹھا مسکراتا ہی رہتا ہے ۔ثنا اپنی زندگی سے بہت خوش تھی ۔اتنی کے پرانے زخم سب بھول چکی تھی۔رہ رہ کر سنا کو شفا کی یاد آتی شفا نے کہا تھا دیکھنا ثنا ایک دیں تمہیں اپنی قسمت پر رشک ہوگا ۔ 
مانا انتظار اتنے خوبصورت نہیں ہے ۔لیکن اب میری زندگی اور میری سانسوں سے جوڑ چُکے تھے ۔۔۔
دھیرے دھیرے شادی کو ایک مہینہ ہو گیا تھا ۔ایک دن ثنا کی طبیعت خراب ہو گئی  ۔اُس نے انتظار سے کہا مجھے ڈاکٹر کے پاس لے چلو ۔میری طبیعت بہت خراب ہے ۔انتظار نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا ۔امی کو لے جاؤ ۔میں نے امی سے کہا اُنہوں نے بھی انکار کر دیا ۔
 ثنا نے اپنی بھائی کو فون کیا ۔بھائی لینے آگیا ۔۔
ثنا اپنے بھائی کے ساتھ گھر جانے لگی ۔
انتظار جس خوشی اس کو الوداع کر رہا تھا ۔
لیکن ثنا کو کیا پتہ تھا ۔اب وہ اس گھر میں کبھی واپس نہیں  آئیگی ۔
وہ باتے وہ پیار سے سجایا کمرہ ۔وہ عمر ساتھ گزارنے سے لیکر بڑھاپے تک کی باتے سب ختم ہو جائینگی ۔۔۔
ثنا اپنے گھر چلی گئی ۔وہی اُس نے دوائی وغیرہ سب لی ثنا ماں بن نے والی تھی ۔ان دنوں میں لڑکی کی دیکھ بھال زیادہ سے زیادہ اسکی پروا کرنے لگتے ہے ۔لیکن ثنا کی قسمت اس بات میں بھی پیچھے ہی تھی ۔دو دن ہو گئے تھے ۔ثنا بار بار  انتظار کو فون کرتی لیکن وہ فون نہیں اٹھاتا ۔
 دو چار دن ہو گئے ۔اب ثنا اپنے گھر جانا چاہتی تھی ۔۔لیکن انتظار فون ہی کہا اٹھاتا تھا ۔اگر اٹھا بھی لیتا تو بات ہی نہیں کرتا تھا ۔ثنا بہت پریشان ہو گئی تھی ۔آخر انتظار کو کیا ہو گیا تھا ۔وہ ایسا کیوں کر رہا تھا ۔۔
کچھ دن بعد خبر آئی ثنا میرے گھر سے سامان چوری کر کے لے کر گئی ہے ۔۔
پہلے تو ثنا اس بات پر بہت ہنسی لیکن ۔یے بات ہنسنے والی نہیں تھی ۔
ثنا کا بھائی سسرال کا حال پوچھنے ثنا کی سسرال گیا ۔وہ سب لوگوں کا دماغ خراب تھا ۔باتے کرتے کرتے۔انتظار نے کرسی اٹھا کر ثنا کے بھائی کے سر پر مار دی ۔ثنا کے سر سے  بری طرح سے خون میں نہا گیا ۔اسے سمجھ نہیں آیا میں کیا کرو ۔اُسنے بھی کرسی اٹھانا چائی تو انتظار کے گھر والوں نے اسکو پوری طاقت سے روک لیا ۔
ثنا کے بھائی کے سر سے خون کی ندی بہ رہی تھی ۔ثنا شفا کے پاس بیٹھی تھی ۔اور کہ رہی تھی ۔آج پتہ نہیں کیوں عجیب سی گھبراہٹ ہو رہی ہے ۔جیسے کچھ بہت برا ہونے والا ہو ۔۔۔شام کو گھر آکر ریحان نے ساری بات بتائی ۔ 
ثنا کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ۔آخر یہ سب کیا ہے ۔انتظار جو تھا وہ نہیں ہے ۔اور جو ہے ۔وہ مجھے کبھی دیکھا کیوں نہیں آخر یہ کیسی پہیلی ہے ۔
ثنا انتظار سے بہت خفا تھی ۔کہ اُسنے کئی دن انتظار کو فون بھی نہیں کیا ۔بھائی کتنے بھی برے کیوں نہ ہوں ۔لیکن بہن سے بھائی کا درد کبھی برداشت نہیں ہوتا ہے ۔ ثنا بھی اپنے بھائی سے بہت پیار کرتی تھی ۔۔

ابھی جاری ہے۔  ۔

   21
10 تبصرے

shahil khan

02-Mar-2023 05:32 PM

Swaleha

14-Feb-2023 12:18 PM

asma saba khwaj

05-Mar-2022 07:40 PM

بہت خوب

جواب دیں۔